اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے 14 اگست کو جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں نیٹ بال کے نمائشی میچز منعقد کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ گذشتہ برس کرونا وائرس کی وبا کے باعث جشن آزادی کے موقع پر دیگر کھیلوں کی طرح نیٹ بال کے بھی نمائشی میچز منعقد نہ ہوسکے اور اس سال نمائشی میچز منعقد کروانے کی فیڈریشن نے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ
اپنے اپنے علاقوں میں نمائشی میچز منعقد کروائیں۔