جشن آزادی نمائشی ہاکی میچ پولیس بوائز نے جیت لیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) الصغیر نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے کھیلا گیا جشن آزادی نمائشی ہاکی میچ پولیس بوائز نے جیت لیا، حریف ٹیم الصغیر نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست کا سامنا ، فاتح ٹیم کی جانب سے ماجد محمود نے 2، حماد اور شا روخ برنی نے ایک، ایک گول اسکور کیا جبکہ شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے شہیر ، امسل اور شہریار نے گول اسکور کئے.
نمائشی میچ کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل مبشر مختار نے انعامات تقسیم کئے. مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ جشن آزادی ہمیں محبت، امن، اخوت اور جذبہ ایثار کا درس دیتی ہے، پاکستان ہمیں عظیم قربانیوں کی بدولت ملا اس دن کی ہمیں قدر کرنی چاہیے اور قومی جذبے کیساتھ ہمیں ایونٹس منعقد کرنے چاہئیں تاکہ ہماری نوجوان نسل کو قربانی کی اہمیت کا علم ہوسکے ۔ اس موقع تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی.

تعارف: newseditor