آل پاکستان جشن آزادی سائیکل ریس خیبر پختونخوا کے یوسف نے جیت لی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقدہ آل پاکستان جشن آزادی سائیکل ریس خیبر پختونخوا کے یوسف نے جیت لی، انہوں نے مقررہ 32 کلومیٹر فاصلہ ایک گھنٹے، 34 منٹ اور 29 سیکنڈ میں طے کیا، خیبر پختونخوا کے ساجد علی نے دوسری، فاروق نے تیسری، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے صدیق اللہ نے چوتھی، پنجاب کے شکیل نے چوتھی اور عبداللہ ن چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سائیکلسٹس شریک ہوئے۔

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ ا باد تا نتھیا گلی سائیکل ریس کا افتتاح ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن اویس نیاز نے کیا، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، سیکرٹری نثار احمد،خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد علی، ٹیکنیکل آفیشلز مراد علی، سرمد شباب، رشید، طارق بلال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 10 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد بارش شروع ہوگئی جس سے کھلاڑیوں کی رفتار متاثر ہوئی ۔ اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر سیاحت ومحنت شوکت یوسفزئی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل رضا علی حبیب، جی ڈی اے اور ایبٹ آباد پولیس کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

error: Content is protected !!