ستارہ پاکستان کا اعزاز ملنے پر شکر گزار ہوں،ڈیرن سیمی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے شیئر کردہ پیغام پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ستارہ پاکستان کا اعزاز ملنے پر شکر گزار ہوں۔

 ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت سارے یادگار لمحات دیے ہیں، جن میں سے ایک پاکستان آنا بھی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتا ہوں۔

error: Content is protected !!