وکٹ کیپرز کے خصوصی تربیتی کیمپ کا آغاز آج سے ہوگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر پیر 16 اگست سے وکٹ کیپرز کے خصوصی کیمپ کی میزبانی کرے گا۔ ملک بھر سے کل 21 بہترین وکٹ کیپر چار روزہ کیمپ میں حصہ لیں گے۔

ایسے وکٹ کیپرز جو نیشنل ڈیوٹی ادا کرنے میں مصروف ہیں یا کے پی ایل کھیل رہے ہیں ان تمام وکٹ کیپرز کو آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن سے قبل مقررہ وقت پر مدعو کیا جائے گا۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان کیمپ کی نگرانی کریں گے کیمپ کا مقصد بیک اپ وکٹ کیپرز کی تلاش اور ان کی تکنیک کو بہتر بنانا ہے تاکہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ سیزن سے قبل تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوران کیمپ وکٹ کیپرز فٹنس ، اسکل ورک اور بیٹنگ ڈرلز کی پریکٹس کریں گئے۔

مندرجہ ذیل وکٹ کیپرز کیمپ میں حصہ لیں گے (کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ نہیں ہیں)
وکٹ کیپرز کا خصوصی کیمپ (حروف تہجی کے مطابق)

عبداللہ بٹ (سدرن پنجاب) ، آفتاب عالم (خیبر پختونخواہ) ، افضل منظور (سنٹرل پنجاب) ، علی شان (سنٹرل پنجاب) ، ہدایت اللہ (بلوچستان)،مقبول احمد (سدرن پنجاب) ، سیف اللہ بنگش (سندھ) ، شویز عرفان (سنٹرل پنجاب) ، شہریار رضوی (سندھ) ، عمیر مسعود (ناردرن) ، وقار حسین (سدرن پنجاب) اور زبیر شنواری (خیبر پختونخواہ)۔

تعارف: newseditor