ناقص انتظامات،زمبابوے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ناخوش


ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ)مالی بحران کے شکار زمبابوے کرکٹ بورڈ کے لئے ایک اور پریشانی کی خبر یہ ہے کہ مستقبل میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے کسی بھی سطح کے ایونٹ کی میزبانی ملنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں ، ورلڈ کپ 2019 کے لئے سال کے اوائل میں کھیلے گئے کوالیفائر ایونٹ کے حوالے سے غیر تسلی بخش رپورٹ نے بورڈ منیجمنٹ کی کمزوریاں بھی واضح کردی ہیں۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی گورننگ باڈی نے ایونٹ کو غیر کامیاب اور آرگنائزنگ کے حوالے سے ناقص ترین قرار دیا ہے۔ ایونٹ میں میزبان زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سمیت اہم ترین ٹیمیں شریک تھیں اور ورلڈ کپ کی ٹکٹ کٹوانے کی جنگ دیکھنے کے لئے میزبان ملک کے تماشائیوں نے بھی ریکارڈ تعداد میں شرکت کی، خاص کر زمبابوے کے آخری میچوں میں جس قدر تماشائی گرائونڈ میں آئے وہ بذات خود ایک ریکارڈ تھا، لیکن آئی سی سی کو موصول ہونے والی رپورٹ نے میزبان ملک کے ناقص انتظامات کے پول کھول دیئے ۔ رپورٹ میں متعدد خامیوں کا ذکر کیا گیا ہے، جس پر آئی سی سی کی جنرل کونسل نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

error: Content is protected !!