پشاور( سپورٹس رپورٹر) ملاکنڈ جشن آزادی انٹر ڈسٹرکٹ رسہ کشی مقابلے اختتام پزیر ہو گئے ،جس میں تنگی نے مردان ڈسٹرکٹ کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، ملاکنڈ ڈسٹرکٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں انٹر ڈسٹرکٹ رسہ کشی مقابلے درگئی کالونی گرائونڈ پر منعقد ہوئے جس میں ڈسٹرکٹ چارسدہ، مردان اور ملاکنڈ ڈسٹرکٹ کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا
پہلے سیمی فائنل میں تنگی نے ملاکنڈ کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مردان نے مندنی چارسد ہ کو تین صفر سے ہراکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں ملاکنڈ نے مندنی چارسد ہ کو شکست دیکر تیسری پوزیشن ھاصل کی اس موقع پر مہمان خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، ڈسٹرکٹ مردان کے سیکرٹری مسرت شاہ ، ڈی پی ای منصف اقبال ، نور الحق ڈی پی ای ملاکنڈ ، اور ڈی پی ای چارسد ہ خورشید شباب جبکہ ٹیکنیل آفیشلز میں اعجاز محمد ، حضرت علی ، عزیر محمد ، جاوید خان اور ہمایون خان شامل ہیں ،آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔