پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں انتظامیہ اور آرچری کلب کے مابین تنازعہ شدت اختیار کرگیا

پشاور(سٹی رپورٹر)پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے لان پر آرچری کلب والوں کا قبضہ برقرار،جگہ نہ کرانے پر بضد ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کرنل (ر)آصف زمان کے احکامات کی کھلم کھلاخلاف ورزی کرنے لگے اور بینرزاتھارنے اور پریکٹس بندکرنے پراپنے بھی پرائے ہوگئے اورطیش میںآکرڈائریکٹر پرویز علی کو انکے آفس میںجان سے مارنے کی دھمکی دینے لگے ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں کھلاڑیوں کے بیٹھنے کیلئے بنے ہوئے لان پر ایک مقامی آرچری کلب والوں نے کئی سال سے قبضہ کررکھاہے ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی کرنل (ر)آصف زمان کی ہدایت پر پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی،کوئٹہ،لاہورسمیت پشاور سینٹر کوچنگ سینٹر میں بھی جمنازیم،سکواش کورٹس اور ہاسٹل سمیت مختلف مقامات کی بہتری کیلئے کام شروع کردیا ہے اور اس ضمن میں پشاور سینٹر میں پرائیویٹ شراکت پر چلنے والے جدیدسہولیات سے آراستہ جیم کے علاوہ تمام ویونیوپر پریکٹس بند کردی گئی ہے

تاہم آرچری کلب والے پریکٹس بند کرنے سے انکاری ہیں جبکہ الٹاکوپی ایس بی میں جگہ جگہ پرکلبکے بینرز آویزاں کردیئے، جب ڈائریکٹرپرویز علی نے انہیں بینرزاتھارنے اور پریکٹس بندکرنے کا کہناتو وہ آگ بگولہ ہوگئے اور ان سے تلخ کلامی شروع کی اور نوبت سخت جملوں کے تبادلے تک پہنچ گئی اور اس دوران پرویز علی کے اپنے بھی پرائے ہوکر پی ایس بی کے ملازمین نے بھی آرچری کلب چلانے والی خاتون کی طرف داری کرنے لگے اور اپنے ہی ڈائریکٹر پرویز علی کو جان سے مارنے کی دھمکی دیدی ،دھمکیاں ملنے کے بعد پرویز علی نے سارے معاملات سے ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کرنل(ر)آصف زمان کو آگاہ کیااور کہاکہ اس خاتون کی مختلف لوگ سرپرستی کررہے ہیں جن کی وجہ سے وہ جگہ خالی کرنے سے انکاری ہے۔

پر ویز علی نے ڈی جی کرنل(ر)آصف زمان کواپنے پانچ ملازمین کی مسلسل خلاف ورزیوں سے متلق تحریری شکایات بھی بھیج دی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان پانچ ملازمین کی وجہ سے پی ایس بی کے معاملات ابتر ہوتے جار ہے ہیں ۔پرویز علی کا کہناہے کہ ا س میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ملک میںکھیلوںکے فروغ کیلئے بہت کام کررہی ہے اور پی ایس بی کے حال ہی میں تعینات ڈی جی کرنل(ر)آصف زمان ملک میں کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہے ہیںلیکن افسوس کہ پی ایس بی کے اپنے ملازمین اس ادارے کے مخالف سرگرمیوں میں ملوث عمل ہیں اورکرنل(ر)آصف زمان کی جانب سے کھیلوں کی ترقی کیلئے کوششوںکو ناکام بنارہے ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ پشاور میں آرچری کلب چلانے والی اس خاتون کے باعث پی ایس بی کا ماحول خراب ہواہے ،انکی شروع سے کوشش رہی ہے کہ وہ کسی طرح انہیں پی ایس بی میںدوبارہ ملازمت ملے، کیونکہ اختر نوازگنجیرہ کے دور میں پشاور سینٹر میں ملازمت دی تھی جوکہ اختر نوازگنجیرہ کے چلے جانے کے بعد اس خاتون کو بھی ملازمت سے فارغ ہوناپڑا۔

error: Content is protected !!