قومی ٹیم انٹر نیشنل مینز نیٹ بال چیمپئین شپ میں شرکت کرے گی۔ مدثر آرائیں

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) قومی ٹیم انٹر نیشنل مینز نیٹ بال چیمپئین شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ انٹر نیشنل مینز نیٹ بال چیمپئین شپ 15 سے 18 ستمبر تک جنوبی افریقہ میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان سمیت جنوبی افریقہ، کینیا، زمبابوے، نمیبیا، گھینی، سروسز جنوبی افریقہ اور پاپو یو گینا شامل ہیں


انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کے اعلان کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل مینز نیٹ بال چیمپئین شپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو خط لکھ دیا گیا ہے اور اس خط میں ٹیم کے لئے این او سی، خصوصی گرانٹ اور کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ لگانے کے لئے درخواست کی گئی ہے

error: Content is protected !!