دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کی ٹیم آغاز میں ہی مشکلات کا شکار

جمیکا کنگسٹن میں شروع ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے، کھانے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے 62 رنز بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو صرف دو کے مجموعی سکور پر پاکستان کے تین مستند بلے باز عابد علی، اظہر علی اور عمران بٹ پویلین لوٹ گئے، تاہم اس موقع پر بابر اعظم اور فواد عالم نے مجموعی سکور کو کھانے کے وقفے تک 62 رنز تک پہنچا دیا، بابر اعظم 31 اورفواد عالم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو سکواڈ میں شامل کیا ہے۔

تعارف: newseditor