نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بنگلہ دیش سکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے یکم ستمبر تے نیوزی لینڈ کیخلاف شروع ہونے والی پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے اپنی انیس رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم میں مشفیق الرحیم، لٹن داس، امین الاسلام کو شامل کرلیا گیا جبکہ محمد مٹھن جو آسڑیلیا کیخلاف ہوم سیریز میں ٹیم کا حصہ تھے کو ڈراپ کردیا گیا ہے، مشفیق الرحیم اور لٹن داس دونوں آسڑیلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی سکواڈ کا حصہ نہیں تھے، آسڑیلیا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے جس ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے ان میں محمود اللہ (کپتان)، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، سومیا سرکار، لٹن داس، مصدق حسین، عاطف حسین، محمد نعیم، نور الحسن، شمیم حسین، روبل حسین، مصطفیٰ فیض الرحمان، تاشکین احمد، محمد سیف الدین، شرف الاسلام ، تاج الاسلام، مہدی حسن، امین اسلام اور نسیم احمد۔

error: Content is protected !!