پشاور (سپورٹس رپورٹر)ملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی پشاورنے فیصل آباد میں منعقدہ آل پاکستان غنی خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کرلی فائنل میں ملک کرکٹ اکیڈمی نے لکی سٹار کرکٹ کرکٹ کلب کو 92 رنز سے شکست یدید، ایم سی اے کے رفیع اﷲ نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور مرد میدان قرار پائے
فیصل آباد میں جاری آل پاکستان غنی خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں144 رنز بنائے جس میں رفیع اﷲ 44 ،الطاف حسین 22 رنز کے ساتھ نمایاں سکوررہے ، لکی سٹار کی جانب سے محمد علیم نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں لکی سٹار مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بارویں اوور میں 52 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے رفیع اﷲ نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین اوورز میں چار رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیااور مین آف دی میچ قرار پائے
دیگر کھلاڑیوں میں راز محمد اور عیسی ٰ نے دو دو اور محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ اس موقع پر ملک کرکٹ اکیڈمی کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک فرمان علی سمیت دیگراہم شخصیات نے شرکت کی ۔