کورنگی ڈسٹرکٹ میں ٹگ آف وار کھیل کا فروغ قائمخانی کلب کا قیام

قائمخانی ٹگ اف وار کلب کورنگی نے یوم دفاع کے سلسلے میں نمائشی میچ کھیلنے کا پرگرام ترتیب دیا ہے ۔ اس کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز جلد منعقید کے جاینگے ۔ اس بات کا اعلان کلب کے سیکرٹری شاہد علی خان نے کیا ۔ اس موقع کورنگی ڈسٹرکٹ ٹگ اف وار ایسو سی ایشن کے چیئرمین طارق شاہ سیکرٹری عظمت پاشا ، خازن راجہ انور کمال ، سیکرٹری وومن ونگ خالدہ افتخار ، کونسل ممبران میں راشد علی ، پریحہ، افتخار اور کوچ محمّد اختر کے علاوہ کلب کے سرپرست جبّار قائمخانی بھی موجود تھے ۔ اسوسی ایشن کے چیئرمین طارق شاہ نے HRDCP کی ٹیم کے ساتھ یوم دفاع کے موقع پر شاندار میچ کرانے کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ راجہ انور کمال نے کہا کے سب ملکر اس پروگرام کو بھر پور انداز میں منعقید کرینگے ۔ وومن ونگ کی سیکرٹری خالدہ افتخار نے گرلز کا بھی میچ کرانے کی تجویز دی جو کے منظور کرلی گئی ۔ سیکرٹری عظمت پاشا نے HRDCP کے کوچ محمّد اختر کو دونوں ٹیموں کی پریکٹس اور ٹیم کی تشکیل کی ذمےداری سو نپی۔

error: Content is protected !!