کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ ویمنز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا ۔ محمد حسین ویمن کرکٹ اکیڈمی اور ظہیر عباس کرکٹ اکیڈمی نے اپنے میچز جیت لیے ۔ ایم ایس ویمن کرکٹ اکیڈمی اور پرو ایتھلیٹک ویمن کرکٹ کلب کو شکست ہو گئی ۔ سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل اسٹیڈیم پر جاری ایونٹ میں منگل کو دونوں میچز لو اسکورنگ رہے ۔ پہلے میچ میں پرو ایتھلیٹک ویمن کرکٹ کلب 18.1اوورز میں 66رنز پر آءوٹ ہوگئی اس کی جانب سے یسریٰ احتشام32رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ محمد حسین ویمن اکیڈمی کی جانب سے بسمہ امجد نے تین ،عروب شاہ نے دو جبکہ اریجہ حسیب،انوشے ناصر اور اریبہ حنیف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں فاتح ٹیم نے 10.4اوورز میں چار وکٹوں پرمطلوبہ 67رنز بناکر6وکٹ سے میچ جیت لیا ۔ ناجیہ علوی19اور اریبہ حنیف13رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ۔
ردا حسین اور عائشہ امجد نے ایک ایک وکٹ لی ۔ بسمہ امجد پلیئر آف دی میچ قرار دی گئیں ۔ انہیں صغیر عباس نے یہ ایوارڈ دیا ۔ دوسرے میچ میں ایم ایس ویمن کرکٹ اکیڈمی پہلے کھیلتے ہوئے 17.4اوورز میں صرف37رنز پر آءوٹ ہو گئی ،اس کے 7کھلاڑی صفر پر آءوٹ ہوئے ۔ عروہ سید8 رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔ ظہیر عباس اکیڈمی کی جانب سے ہانیہ احمر ،شبانہ طارق اور عمیمہ سہیل نے دو جبکہ کائنات امتیاز،رمامہ اور مہک امین نے ایک ایک وکٹ لی ۔ جواب میں فاتح ٹیم نے 4.1اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے 9وکٹ سے کامیابی سمیٹی ۔ ثنا عروج نے27رنزبنائے ۔ ظہیر عباس اکیڈمی کی ہانیہ احمرپلیئر آف دی میچ رہیں ۔ اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد اور سلیم جعفرمہمان خصوصی تھے جبکہ ایونٹ کو آرڈی نیٹر سید راحت علی,ظفر احمد، شاہ ،احمد علی جعفری اور انجینئر عارف وحید بھی موجود تھے ۔