پہلی فائیو اے سائیڈ وومن ہاکی چیمپین شپ 7 تا 10 ستمبر نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائیگی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی فائیو اے سائیڈ وومن ہاکی چیمپین شپ 7 تا 10 ستمبر نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائیگی، ایونٹ میں پانچ صوبائی اور چار ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کرینگی اعلامیہ جاری


تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی فائیو اے سائیڈ وومن ہاکی چیمپین شپ کی تواریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پی ایچ ایف وومن ہاکی ایکٹوٹی ایونٹ 7 تا 10ستمبر نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں پانچ صوبائی ٹیمیں جن میں پنجاب، کے پی کے، سندھ،بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ چار ڈیپارٹمنٹل ٹیموں میں پاکستان آرمی، واپڈا، ریلویز اور ہائر ایجوکیشن کی ٹیمیں ٹائیٹل کے اعزاز کے حصول کے لئے میدان میں اتریں گی۔


پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کے لئے عمر کی حد انڈر 25 سال مقرر کی گئی ہے ایسی خواتین ہاکی کھلاڑی جو کہ یکم جنوری 2021 تک 25 سال سے کم عمر ہونگیں پی ایچ ایف فائیو اے سائیڈ وومن ہاکی چیمپین شپ میں شرکت کرسکیں گی۔ ہر ٹیم نو کھلاڑیوں اور دو ٹیم آفیشلز پر مشتمل ہوگی۔ پی ایچ ایف کی جانب سے شرکت کرنے والی ٹیموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کھلاڑیوں کے اصل شناختی دستاویزات ہمراہ لائیں

error: Content is protected !!