پاکستان سپر لیگ سیزن 6 قبل پشاور زلمی کی سرگرمیاں شروع

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبر فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل چھ سے قبل اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا پشاور زلمی اپنا فیشن برینڈ لانچ کرنے والی پی ایس ایل کی پہلی فرنچائز بن گئی


پشاور زلمی کے نوجوان کرکٹرز نے فیشن برینڈ کی لانچنگ پر خوشی کا اظہار کیا. حیدر علی کو سرپرائز کے طور پر پہلی شرٹ پہنچائی گئی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کامران اکمل کو بھی شرٹس پہنچائی گئی جس کے بعد انہوں نے فٹنس ورک آؤٹ کرتے ہوئے زلمی فیشن برینڈ کی شرٹس زیب تن کی اس کے علاوہ دیگر کرکٹرز نے بھی مارخور شرٹ پہن کر ماڈلنگ کی.

معروف ماڈل اور ٹی وی فلم کے اداکار علی رحمان خان نے زلمی فیشن برینڈ کے لئے خصوصی فوٹو سیشن اور شوٹ کروایا جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے
معروف فیشن فوٹوگرافر محسن خاور نے زلمی فیشن برینڈ کے لئے علی رحمان خان کے ساتھ فیشن شوٹ شوٹ کروایا

error: Content is protected !!