کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)کے ایچ اے اکیڈمی اور کوالالمپور کے کے درمیان باہمی ہاکی سیریز جلد ہوگی، اولمپیئز اصلاح الدین اور سمیع اللہ دنیائے ہاکی کے عظیم ستارے پیں،۔ باہمی سیریز سے دونوں ممالک میں ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ملائیشین قونصل جنرل خیرالنظران عبدالرحمان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوارڈینیٹر و کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کی قیادت میں میجر (ر) شاہنواز خان گلفراز احمد خان، ندیم احمد اور سید نصیر وجاہت پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کے دوران دوران کیا۔
ملاقات کے دوران کے ایچ اے کے وفد نے کراچی اور کوالالمپور ہاکی ٹیموں کے درمیان دو طرفہ سیریز کی میزبانی کی تجویز کو ملائیشین قونصل جنرل نے دونوں ملکوں کے درمیان ہاکی کے فروغ اور ٹیلنٹ کی دستیابی کے لئے بہترین قرار دیا اس حوالے سے ملائیشین سفارت خانہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، حیدر حسین نے قونصل جنرل کو کراچی میں کھیل کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور انہیں گلشن اقبال میں قائم کے ایچ اے ا اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کی دعوت دی،
کے ایچ اے کے وفد نے ملائیشین قونصل جنرل کو کے ایچ اے کی ہاکی اسٹیک، گیندیں اور لاہور قلندر کی خوبصورت ٹی شرٹ کا تحفہ پیش کیا،
ملائیشین قونصل جنرل نے ملائشیا سمیت عالمی ایونٹس میں ہاکی کے عظیم ہیروز اولمپیئنز اصلاح الدین اور فلائنگ ہارس سمیع اللہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔۔۔