نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان سکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا،قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کل 6 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں صبح سوا گیارہ بجے پریس کانفرنس کے ذریعے میگا ایونٹ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کریں گیاس حوالے سے سلیکٹرز کی مشاورت جاری ہے، 15 رکنی سکواڈ کے ساتھ 3 یا 4 اضافی کھلاڑیوں کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سکواڈ میں 2 لیگ سپنرز شاداب خان اور عثمان قادر شامل ہوں گے
شرجیل خان، صہیب مقصود، نوجوان محمد وسیم جونئیر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔خوشدل شاہ کی ٹیم میں شمولیت بھی یقینی ہے، البتہ عماد وسیم اور محمد نواز میں سے ایک کا انتخاب ہو گا، آصف علی اور فخر زمان کے ناموں پر بحث جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکواڈ کو بورڈ میں وزیرِ اعظم عمران خان کے نامزد رکن رمیز راجہ کی گائیڈ لائنز کے مطابق حتمی شکل دی جا رہی ہے۔پی سی بی کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ ون ڈے ٹیم سے ان کی اسلام آباد روانگی سے قبل 7 ستمبر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ملاقات کریں گے۔