پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈسٹرکٹ پشاور بیڈمینٹن چمپین شپ 2021 کا باضابطہ افتتاح ہو گیا۔ افتتاہی تقریب کے مہمان خصوصی جناب تو حید حسن خان (پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ) تھے۔ ان کے ساتھ پاکستان کے نمبر ۱ بیڈمینٹن کھلاڑی مراد علی ، ان کے کوچ عرفان آفریدی ، سابقہ نیشنل بیڈمینٹن چمپین محمد اکمل ، سابقہ نیشنل بیڈمینٹن چمپین ریاض خان، انٹرنیشنل ایمپایر فضل سبحان ، ڈسٹرکٹ پشاور بیڈمینٹن ایسوسی ایشن کے صدر اسد غفار ، جنرل سکریٹری سلام گل ، نایب صدر فرخ ندیم ، ڈاریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور کے کوچز شہزاد خان ، حیات اللہ اور ندیم خان بھی موجود تھے۔
ایونٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز اور جونیر انڈر ۱۳ سنگلز کے مقابلے شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکریٹری سلام گل نے خصوصی طور پر ڈاریکٹر جنرل سپورٹس جناب اسفندیا ر خٹک صاھب کا خصوصی طور شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔ ٹورنامنٹ دو دن جاری رہے گا اور ضلع پشاور کے تمام پلیرز اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ انٹری بلکل فری ہے۔ جیتتنے والے پلیر کو ۱۰ ہزار روپے انعام دیا جاے گا۔ اور دویم آنے والے کو ۵ ہزار۔ ڈسٹرکٹ بیڈمینٹن ایسوسی ایشن پشاور تمام پلیر ز اور تماشایوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔