جلال بابا میموریل ڈویژنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سہیل اعوان نے اپنے نام کر لیا

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) جلال بابا میموریل ڈویژنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ہری پور کے سہیل اعوان نے محمد شاکر کو ہرا کر اپنے نام کر لیا جنکہ مینز ڈبلز میں ایبٹ آباد کے عمر اور سعد نے شاکر اور محمد کو شکست دی جونیئرز انڈر 10 میں یحی نے حیدر کو شکست دی انڈر14 میں شاہویز نے یوسف جدون کو ہرایا مینز ویٹرنز ڈبلز میں ہری پور کے زین اور مظہر نے عادل بابا اینڈ فیضان کو شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کی سپر ویٹرنز میں واحد سراج اینڈ ڈاکٹر صلاح الدین نے ملک اعجاز گوگا اوع اشفاق پالا کو ہرا کر ٹائیٹل اپنے نام کیا مہمان خصوصی ملک فراست اعوان اور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے انعامات تقسیم کئے آرگنائزر ٹورنامنٹ عادل باباکے زیر اہتمام اور ڈویژنل و ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تعاون سے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے جلال بابا میموعیل ڈویژنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مینز سنگل فائنل میں ہری پور کے سہیلاعوان نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ایبٹ آباد کے محمد شاکر کو دو ایک کے سیٹس سے سے شکست دیکر ٹئیٹل اپنے نام کر لیا

پہلے سیٹ میں محمد شاکر نے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے دونوں سیٹس میں سہیل اعوان نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانٹے دار مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی اور ایونٹ ٹرافی اپنے نام کی جبکہ مینز ڈبلز میں عمر اور سعد نے شاکر اور محمد کو ہرا کر ٹائیٹلاپنے نام کیا مینز ویٹرنز میں ہری پور کے زین اور مظہر نے عادل بابا اور فیضان کو ہرا کر ایونٹ اپنے نام کر لیا جبکہ سپر ویٹرنز میں واحد سراج اور ڈاکٹر صلاح الدین نے ملک اعجاز گوگا اور اشفاق پالا کو شکست دی اوع ایونٹ ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے

جبکہ انڈر ٹین میں یحی ٰنے حیدر کو شکست دی اور انڈر فورٹین میں شاہ ویز نے یوسف جدون کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی اس موقع پر ملک فراست اعوان نے آرگنائزر کی حوصلہ افزائی کے لئے کیش ایوارڈ کا اعان کیا جبکہ ملک اعجاز گوگا نے امین الحق جدون کی طرف سے بہترین ٹورنامنت آرگنائز کرنے کے اعلان پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائیاور طارق محمود سابق ڈی جی سپورٹس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے کی جانب سے ہر ممکن ےعاون کی یقین دہانی کرائی

تعارف: newseditor