تیسرا آل پاکستان حاجی حبیب الرحمن میموریل فٹبال ٹورنامنٹ مزید چار میچوں کے فیصلے

ٰٓایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) تیسرا آل پاکستان حاجی حبیب الرحمن میموریل فٹبال ٹورنامنٹ مزید چار میچوں کے فیصلے ینگ ہزارہ زمیندار نواں شہر یونائیٹڈ آزاد کلب اور ہزارہ سربن کلب نے اپنے میچز جیت لئے ہزارہ زمیندار فٹبال کلب اور اویس خان کے زیر اہتمام کنج فٹبال سٹیڈیم میں جاری فٹبال ایونٹ کے چھٹے اور ساتویں روز کھیلے گئے میچز میں ینگ ہزارہ زمیندار ایف سی نے ینگ سربن ایف سی کو دو سفر سے شکست دے دی پہلے ہاف میں مقابلہ ایک صفر رہا دوسرے ہاف میں ینگ سربن کو کوئی موقع نہیں دیا گیا اور ینگ زمیندار نے مزید ایک گول بنا کر مقابلہ دو صفر کر دیا اور میچ میں کامیابی حاصل کر لی

دوسرے میچ میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد نواں شہر یونائیٹڈ نے شاہین حویلیاں کو پنلٹی ککس پر4;47;3سے شکست دی میچ مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر رہا ساتویں روز کھیلے گئے پہلے میچ میں آزاد کلب نے جدون ایف سی کو دو ایک سے شکست دی پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا اور دوسرے ہاف میں آزاد کلب نے مزید ایک گول بنا کر مقابلہ دو ایک کر دیا جو کہ آخر تک برقرار رہا

دوسرے میچ میں ہزارہ سربن ایف سے دھمتوڑ نے شنکیاری الیون کو ایک یکطرفہ مقابلہے کے بعد چار ایک سے شکست دے دی پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا میچ کے ریفری زاہد عمران اور حافظ معاذ تھے

جبکہ میچ کمشنر اصغر علی شیرازی عبدالمالک سواتی تھے اور فورتھ ریفری زاہد چیمہ تھے ا کمنٹیٹر فریدون خان اور شوکت حسین تھے گراءونڈ انچارج نصیر الدین کاکا بھائی رمضان شریف خرم شہزاد تھے آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ دو بجے جونیئر یونائیٹڈ نواں شہر اور کوہستان یونائیٹڈ مانسہرہ جبکہ دوسرا میچ فالکن ایف سی دھمتوڑ اور الپائن ایف سی نواں شہر کے مابین کھیلا جائیگا

تعارف: newseditor