نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبر پختونخوا نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سدرن پنجاب کی ٹیم 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 150 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تو خیبر پختونخوا کی ٹیم نے 19 اعشاریہ 4 اوورز میں 153رنز کا ہدف حاصل کیا۔
میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 73 اور کپتان محمد رضوان نے 64 رنز بنائے جبکہ عادل امین اور افتخار احمد 6، 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
سدرن پنجاب کے نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
محمد عمران 54 رنز بناکر نمایاں رہے، حسان خان نے 25 اور خوشدل شاہ نے 24 رنز بنائے۔
خیبر پختونخوا کی جانب سے عمران خان نے 4 شاہین آفریدی نے 3 اور محمد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں اوپنر فخر زمان صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے، لیکن دوسری وکٹ پر صاحبزادہ فرحان اور کپتان محمد رضوان کے درمیان 136 رنز کی شراکت بنی۔
رضوان 64 اور صاحبزادہ فرحان 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، خیبر پختونخوا نے ہدف 2 گیندوں قبل 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔