پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواکے تعلیمی داروں میں خواتین کبڈی کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ریجنل سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ اور صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمامصوبائی کبڈی ٹیکنیکل آفیشلزکورس کا انعقاد کیا،طہماس سٹیڈیم میں منعقدہ اس کورس میں صوبے میں قائم خواتین کالجز کی سپورٹس لیکچررزاور طالبات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری اور ورلڈکبڈی فیڈریشن کے صدر رانامحمد سرور نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر پاکستان کبڈی ایمپائرنزایسوسی ایشن کے سیکرٹری گل بادشاہ ،صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر ارباب نصیر،سیکرٹری سید سلطان علی شاہ، ریجنل سپورٹس آفیسرجمشید بلوچ،بے نظیر ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین ،رحم بی بی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کی نگرانی ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور اور صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں خیبر پختونخواکبڈی ٹیکنیکل آفیشلزکورس کا انعقاد کیاگیا
اس موقع پر پاکستان کبڈی ریفری ،ایمپائرنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بادشاہ گل نے کورس کے شرکاء کو کبڈی کے روز ریگولیشن سے متعلق لیکچردی اور اس موقع پر گرائونڈمیں مختلف کالجزکی طالبات کے مابین میچ کا انعقاد کیااور کورس کے شرکاء کو ٹریننگ دی گئی،اس موقع پر ورلڈ کبڈی فیڈریشن کے صدر اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانامحمد سرورنے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اورایشن سٹائل کبڈی اور سرکل کبڈی کے قوانین سے متعلق گفتگوکی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےُ رانامحمد سرورنے صوبے میں دوسری کھیلوں کیساتھ ساتھ خواتین کبڈی کے فروغ کیلئے آرایس اوجمشید بلوچ کی کاوشوں کو سراہااو ر کہاکہ یقیناًانہوںنے ایک بڑاقدم اٹھایاہے مستقبل قریب میں اسکے بہتر نتائج نکلیںگے،انہوںنے کہاکہ کبڈی واحد کھیل ہے جس میں پاکستان ورلڈچمپئن ہے جبکہ خواتین کی ایک بہترین ٹیم کی تیاری پر کام جاری ہے انشاء اللہ پنجاب اور خیبر پختونخواسے ہمیں بہترین کھلاڑی میسر ہو نا شرو ع ہوگئے ہیں خیبر پختونخوامیں مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے یکساں کام ہوریاہے اور آج پشاور میں کبڈی ٹیکنیکل آفیشلز کورس منعقد کرانا ان کاوشوں کی ایک کڑی ہے ،انہوںنے خیبر پختونخوامیں کبڈی کی تقری کیلئے سید سلطان علی شاہ کی محنت کو سراہااور کہاکہ ان کی دن رات محنت سے کبڈی کو صحیح معنوںمیں فروغ مل رہاہے۔
رانامحمد سرور نے پشاور میں خواتین کھلاڑیوں کی نیشنل تربیتی کیمپ پشاور میں منعقد کرانے بھی اعلان کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید علطان علی شاہ نے کہاکہ خیبرپختونخواکبڈی کا گڑھ ہے یہاں پر کافی ٹیلنٹ ہے جنہیں تلاش کرکے سامنے لانے کیلئے صوبائی محکمہ کھیل اور ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ کی سرپرستی میں کوششیں جاری ہیں ،انہوںنے صوبے میں کبڈی کیلئے جمشید بلوچ کی کاوشوں کو سراہا،
خیبر پختونخوامیں کھیل اور کھلاڑیوںکی بہتری کیلئے حقیقی کام کرنے والے شخصیت جمشید بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی ادارے کھیلوں کی نرسریاں ہیں ہمیں ان اداروں پر توجہ دینی چاہئے ،میری ہمیشہ سے ہی کوشش رہی ہے کہ سکول وکالجز کی سپورٹس لیکچررز کو کھیلوں کی بنیادی کورس کروائے تاکہ وہ اپنے اپنے اداروں میں طالبات کو تیار کرسکے
یہی وجہ ہے صوبے کی سطح پر خواتین کالجز میں کھیلوں کے لئے کام کرنیوالی اساتذہ کے استعدادکار کومزیدبڑھانے کیلئے صوبائی کبڈی ایسوسی اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کی نگرانی کبڈی ٹیکنیکل آفیشلزکورس کا انعقاد کیاوریقینایہی کورس میں خیبرپختونخوامیں خواتین کبڈی کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی،انہوںنے کہاکہ اس سے قبل پاکستان میں مئے متعارف ہونیوالے کھیل چک بال کے ٹینیکل ّفیشلز کورس میں منعقد کرایااسکے ساتھ کھلاڑیوں کی انجریز او ر فٹنس سے متعلق کورس کا انعاد بھی کیاہے ،تقریب سے رحم بی بی اورصوبائی کبڈی ایسوس ایشن کے صدراربا ب نصیر احمدخان، شہیدبے نظیر ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین نے بھی خطاب کیااور خیبر پختونخٰوامیں کھیلوں کیلئے جمشید بلوچ کی کاوشوں کو سراہا۔