ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،قومی سکواڈ 14اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ 14 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویڈ پروٹوکولز کے بعد پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن 16 اکتوبر کو ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا، جبکہ دوسرے مرحلے میں موجود پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 24 روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے 2 وارم اپ میچز ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سے شیڈول ہیں۔

تعارف: newseditor