خیبرپختونخوا نیشنل ہاکی لیگ کا میلہ کل سے پشاور میں سجے گا ، اسفندیارخان خٹک

پشاور( سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا نیشنل ہاکی لیگ کا میلہ کل چار اکتوبر سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میںسجے گاجس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،لیگ میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،تمام ٹیمیں پشاور پہنچناشروع ہوگئی ہیں ،پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہاکی لیگ کا باضابطہ افتتاح سہ پہر چار بجے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کرینگے ، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے بتایا کہ ہاکی لیگ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں پشاور فالکن ، ملاکنڈ ٹائیگرز ، ڈیرہ اسماعیل خان سٹالین، ہزارہ واریئرز، بنوں پنتھرز، مردان بیرز ، ٹرائیبل لائنز اور کوہاٹ ایگلز شامل ہیں۔ لیگ کے تحت تمام میچز صوبے کے مختلف آسٹرو ٹرف پر کھیلے جائیں گے جن میں ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، پشاور ، چارسدہ اور مردان شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کو ٹرانسپورٹ ، خوراک ، رہائش، کٹس سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔اور جیتنے والی ٹیموں کو نقد انعامات کے علاوہ ٹرافی سیٹس ، میڈلز اور سرٹیفکیٹس بھی دئیے جائیں گے ۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی والی ٹیم کو 10 لاکھ روپے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے جبکہ تیسر ی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کوتین لاکھ روپے اور چوتھے پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ہر کھلاڑی کو پندرہ ہزار روپے ‘انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی ہاکی سٹک اور ہاکی کٹس فراہم کریں گے اسفندیارخان خٹک نے بتایا کہ لیگ کے ہر ٹیم میں دو پاکستان کے انٹرنیشنل سینئر اور دو جونیئر کھلاڑی شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی لوکل ہوں گے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل پلیئرز کیساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اپنے کھیل میں بہتری لاسکیں۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کے انعقاد کا مقصد صوبے میں قومی کھیل ہاکی کو دوبارہ فروغ دینے کیلئے سنگل میل ثا بت ہوگا ،انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کی کاوشوں سے ہاکی کی بحالی میں بھرپور مدد ملے گی نیشنل ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ کھیلنے سے لوکل کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوگا کھلاڑیوں میں نیا جذبہ پیدا ہوگا ہاکی کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں بھرپور مدد ملے گی نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔

تعارف: newseditor