پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبے میں ضم شدہ قبائلی اضلاع باجوڑ میں دوسری کھیلوں کی طرح کرکٹ بھی ایک مقبول کھیل بن چکاہے ،مقامی نوجوان کرکٹ کی دنیامیں اپنا اور علاقے کانام روشن کرنے کیلئے بھر پور کوششوں میں مصروف ہیں،نوجوانوںکے انہی شوق اور ولولہ کو دیکھ کر علاقع کے سیاسی وسماجی شخصیت حاجی لعلی شاہ نے انہیں آگے بڑھنے کیلئے ایک بہترین موقع فراہم کرنے کی غرض سے باجوڑمیں کرکٹ لیگ کا انعقاد کیاجوماہ سے زائد روزسے تک جاری رہا، بلاآخرباجوڑ پریمیئر لیگ اپنے اختتام کوپہنچ گیا،فائنل تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر عشر وزکواة انور زیب تھے جنہوںنے ایونٹ میں نمایاں پوزیشن لینے والے ٹیموںمیں ٹرافیاں تقسیم کئے،انکے ہمراہ پریمیئرلیگ کے چیف ارگنائزر حاجی لعلی شاہ ،ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی ،پشاورکے تاریخی درسگاہ اسلامیہ کالج کے ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی اور چاچاکرکٹ سمیت علاقے سیاسی وسماجی عمائدین اور تماشائیوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔
باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میںکھیلے جانیوالے پرمیئر لیگ میں40ٹیموںنے حصہ لیا،ان میچز کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں سے سٹیڈیم کچھاکچ بھڑاہواتھاجنہوںنے میچزمیں کھلاڑیو ںکے چوکوں اورچھکوں سے خوب لطف اندوزہوئے،لیگ کے سیمی فائنل میچزمیںباجوڑ گرین ٹائیگر اور باجوڑ الیون ازمری نے مدمقابل ٹیموں کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،جبکہ فائنل میچ کے آغازپر باجوڑ الیون ازمری کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باجوڑگرین ٹائیگر کو کھیلنے کی دعوت دی،جنہوں نے مقرررہ20اوورزمیں 187رنز بنائے او رانکی پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی، جن میںسجاد ہاشمی نے 82رنز،عبداللہ29،محمدعرفان22اورنعمان انور نے 21 رنز بنائے،باجوڑ الیون ازمری کی جانب سے فضل یوسف نے دو اوورزمیں 17رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں،عثمان خالدنے 19رنز دیکر دو وکٹیںاورخالدمحمودنے45رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کی،اسکے جواب میں باجوڑ الیون ازمری مقرررہ ہدف حاصل نہ کرسکے اور انکی پوری ٹیم 84رنز پر ڈھیر ہوگئی،خالد عثمان 36اورفضل یوسف 18رنز بناکر نمایاں سکورررہے
باجوڑ گرین ٹائیگر کی جانب سے نعمان نے 18رنز کے عوض 4 وکٹیں،محمدعرفان نے 14رنز کے عوض 3وکٹیںاور عالمگیر نے 21کے رنز دیکر3وکٹیں حاصل کی۔سجاد ہاشمی 82 رنزبہترین فیلڈنگ پر مین آف دی میچ قرارپائے جبکہ فضل یوسف بہترین بیٹسمین پر مین آف دی ٹورنامنٹ اورعالمگیر کوبیسٹ آل رائونڈرکی ٹرافی کا حقدار ٹہرایاگیا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر عشروزکواة انور زیب تھے جنہوںنے دونوٹیموںکے کپتانوں اور ٹورنامنٹ میں نمایاںپرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں دیں اور آفیشلزکو یادگاری شیلدزدیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عشر وزکواة انور زیب خان نے علاقے کے جوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں غلط سرگرمیوںسے بچاکر کھیلوں جیسے مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھناخوش آئند بات ہے
انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت خیبر پختونخواسمیت ضم شدہ قبائلی اضلاع میں کھیلوں کی ترقی پر کافی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے تحصیل لیول پر گرائونڈ زور جمنازیم بنائے جارہے ہیںجس سے یقینامستقبل قریب میں بہترین کھلاڑی سامنے آئینگے،انہوںنے کہاکہ پی سی بی کی جانب سے باجوڑ میں کرکٹ کی ترقی کیلئے کاوشوںکوسراہااور کہاکہ انٹر سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے باجوڑ میں سکولوں کی سطح پر کھلاڑیوں کے ٹرائلزلینے سے یہاں کے نوجوانوں کی حوصلہ آفزائی ہوئی ہے اور سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاںبحال ہونے میں مددملے گی،انورزیب نے کہاکہ نوجوانوںکیلئے کھیلوںمزید سہولیات بھی فراہم کرینگے۔