نیشنل ٹی ٹونٹی کے اکیسویں میچ میں اے ٹی ایف سدرن پنجاب کو ہوم سٹی سینٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
سدرن پنجاب کو مقررہ وقت سے ایک اوور کم کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.22 کے تحت سدرن پنجاب کی فائنل الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر دس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
آن فیلڈ امپائرز ضمیر حیدر اور راشد ریاض کی جانب سے چارجز عائد کیے جانے پر میچ ریفری محمد جاوید نے سدرن پنجاب پر جرمانہ عائد کردیا۔