کراچی کے نوجوان کی کرکٹر معظم علی بیگ ذریعہ معاش کے حصول کے لئے مستقل طور پر افریقہ کے ملک مالاوی میں رہائش پزیر ہیں تاہم کرکٹ کا جنون انہیں وہاں بھی بیٹ اور بال سے دور نہ رکھ سکا، مالاوی کے مختلف کلب سے اپنی کرکٹ کو جاری رکھنے والے معظم علی بیگ کو ائی سی سی ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کھیلنے والے افریقی ممالک میں کپتان کی حیثیت سے ” مالاوی” کی نمائندگی کریں گے، کرکٹ مالاوی نے معظم علی بیگ کو افریقہ سب ریجنل کوالیفائرز گروپ اے میچوں کیلئے”مالاوی” کی 14رکنی ٹیم کی قیادت سونپی ہے
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی غرض سے یہ کوالیفائنگ میچز ٹروانڈا کے شہر کیگالی میں 14اکتوبر سے کھیلے جائیں گے جس کیلئے بائیو سیکیور ببل میں موجود کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے ۔۔ معظم علی بیگ کے بڑے بھائی منصور علی بیگ نے اپنے بھائی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بھائی نے دیارے غیر میں کپتان کی حیثیت سے "مالاوی” کی نمائندگی کر کے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، معظم بیگ کا کپتان بننا کرکٹ سے اس کی جنون کے حدتک لگاؤ اور پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے۔۔۔۔۔۔