مردان میں 10 ملین روپے کی لاگت سے کلائمنگ وال مکمل

پشاور( سپورٹس رپورٹر )محکمہ کھیل کے ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ٹیم نے مردان کا دورہ کیا اور وہاں جاری سکیموں کا جائزہ لیا، ٹیم میں پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند، ڈپٹی ڈائریکٹرز امیر محمد بیٹنی، سید زاہد علی شا، انجینئرپارس، عمر شہزاد ، اور ڈی ایس او افزار خان شامل تھے۔ ٹیم نے 10 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی کلائمنگ وال کا معائنہ کیا اور اسے ضلعی محکمہ کھیل کے حوالے کیا

یہ پشاور کے بعد صوبے کی دوسری کلائمنگ وال ہے۔ کلائمنگ وال کا مقصد نوجوانوں کو اسی کھیل کے مواقع فراہم کرنا ہے کوہاٹ، سوات، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد اور گلیات میں بھی کلائمنگ وال بنائی جائے گی۔ ٹیم نے پانچ ملین روپے کی لاگت سے بننے والی باکسنگ رنگ کا معائنہ کیا جسے اگلے ہفتے مکمل کیا جائے گا

۔ٹیم خصوصی افراد کے گرائونڈ بھی گئی جہاں گھاس اگائی گئی ہے یہ گرائونڈ صرف خصوصی افراد کے لئے ہوگی جہاں وہ ہر قسم گیمز کھیل سکیں گے۔ پراجیکٹ کے تحت ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے دسمبر میں اسی گرائونڈ میں خصوصی افراد کے مقابلے کرائے جائیں گے جس کے لئے ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر مردان افزار خان کو شیڈول مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تعارف: newseditor