سی ایم بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرا م میں بلوچستان سے نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز

بلوچستان ٹیلنٹ پر وگرام کے تحت PSLکی فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹر کی سی ایم بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرا م میں بلوچستان سے نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز لئے گئے جس میں نبیل احمد نے بلے بازوں کی فہر ست میں پہلی پوزیشن حاصل کی جوان کی انتک محنت کا ±منہ بو لتا ثبوت ہے ، ٹر ائلز لینے والے سابقہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور نیشنل کوچز کی نبیل احمد کی ٹیکنک اور اسٹا ئل کی تعریف کی۔انہیں بلوچستان اور بلخصوص پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دیا ۔ یہ خبر سوشل میڈ یا پر وائر ل ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ، یا در ہے کہ گزشتہ برس انڈر 19ٹرائلز میں 1400کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر آنا نبیل احمد کا اعزاز رہا ہے ۔پاکستان کے سینئر کرکٹرز ، کوچز ، سیا سی اور قبائلی رہنماو ¿ں کی طرف سے بنیل احمد کے لیے نیک خواہشا ت کا اظہار اور ا ±ن کے والد نذیر احمد بوستانی کو مبارکباد اورنیک پیغامات کا سلسلہ تا حال جاری ہے

تعارف: newseditor