امریکہ(نمائندہ خصوصی)سکواش کے مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی خاتون اسکواش پلیئر زاہب کمال خان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیے انتقال سے پاکستان کے عوام ایک عظیم ایٹمی سائنسدان سے محروم ہو گئے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نہ صرف ایک سائنسدان تھے بلکہ ایک معلم اور عالم اسلام کے ایک عظیم ترجمان بھی تھے
ڈاکٹر عبدالقدیر خان جوہری پروگرام میں کلیدی کردار ادا کرنے کے حامل سائنسدان تھے جنہوں نے پاکستان کو ایک مضبوط قوت بنا دیا انہوں نے پاکستان کے ترقی اور سلامتی کیلئے ہمیشہ جہدوجہد کی ہے انکی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انکے مشن و جدوجہد کو پاکستانی عوام سلام پیش کرتے ہیں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والی خاتون اسکواش پلیئر زاہب کمال خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی معفرت فرمائے۔آمین