افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولر راشد خان نے کہا ہے کہ توجہ ٹی 20ورلڈ کپ پر ہے شادی پر نہیں۔ایک بیان میں اسپنر راشد خان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ افغانستان ورلڈکپ جیتے گا تو شادی کروں گا، یہ پڑھ کر بہت حیران ہوا کیونکہ میں نے ایسا بیان ہی نہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تو کہا تھا کہ چند برسوں میں 3 ورلڈ کپ ہیں اس لئے فوکس شادی پر نہیں کرکٹ پر ہوگا۔افغان کھلاڑی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خیال میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسپنرز کا ایونٹ ہوگا۔