پشاور( سپورٹس رپورٹر)گورنمنٹ سینیٹینل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نحقی نے گورنمنٹ سکول بشیر آباد کو 61 رنز شکست دیکر انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ ضلع پشاور کا فائنل جیت لیا، فاتح ٹیم اب ضلع چارسدہ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔ اسلامیہ کالج گرائونڈ پر کھیلے گئے فائنل میں پہلے کھیلتے ہوئے نحقی سکول نے مقررہ 30 اوورز میں 227 رنز کا ہدف دیا۔ نصیر احمد نے 57، ظہیر خان نے 40، ابوبکر نے 26 اور لقمان نے 23 رنز بنائے۔
جواب میں بشیر آباد سکول کی ٹیم نے 165 رنز بنائے۔ نحقی سکول کی جانب سے ظہیر خان نے 4، حماد علی نے 3 اور ابوبکر نے ایک حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر خالد محمود مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈ انٹر سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے چیف ایگزیکٹیو بابر خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ سکول پرنسپل عقل گل اور کوچ فرمان اللہ نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔