پشاور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام دو نومبر سے کراچی میں شروع ہونے والی نیشنل ویمنز والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے خیبرپختوا کی ٹیم کل31 اکتوبر کو روانہ ہوگی ،خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار چمکنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام دو سے چھ نومبر تک منعقدہ نیشنل ویمن والی بال چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم بھرپور شرکت کریگی
انہوں نے بتایا کہہ ٹیم سلیکشن کیلئے اوپن ٹرائلز منعقد کئے گئے جس میں سے12 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیااور امید ہے کہ چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریگی ، ٹیم کوچ واصف اﷲ جبکہ منیجر خالد خان جدون ہونگے چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، جس میں سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، گلگت بلستان ، آزاد کشمیرخیبرپختونخوا ، واپڈا ، آرمی ، ایچ ای سی ، پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں –