استحکام پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پزیر

استحکام پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پزیر،تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابرار احمد ودیگر نے شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیئے،ٹورنامنٹ کا انعقاد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن لوئر دیر کے صدر ملک سجاد حیات نے کیا تھا

تقریب میں کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مسلم خان،بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ملک سجاد حیات،ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر عظمت حیات،آل سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر ملک شاہ نسیم خان،ملک پرویزخان،امجد حیات سمیت شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابرار احمد نے بیڈمنٹن اکیڈمی کا افتتاح بھی کیا جس کو کھلاڑیوں نے خوب سراہا اور خوشی کو چارچاند لگانے کیلئے زبردست آتش بازی کی

تعارف: newseditor