پشاو ر(سپورٹس رپورٹر)گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نحقی میں طالبات کو ذہنی وجسمانی طور پر تندست رکھنے اور انکی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگرکرکے سامنے کیلئے گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نحقی میں سپورٹس ڈے کا انعقادکیاگیا،جسمیں جوڈو،تائیکوانڈواور رسہ کشی کے مقابلے منعقدہوئے ،دوروزہ سپورٹس گالاکے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عبدالرشیدانورڈپٹی ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تھے جبکہ کالج کی پرنسل نوشانہ نورین ،سپورٹس لیکچررسعدیہ گل اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد بھی موجودتھے۔
نحقی گرلزکالج کے احاطے میں منعقدہ سپورٹس گالامیں مختلف ڈیپارٹمنٹس کی طالبات نے حصہ لیا،جوڈوکے ایونٹ میں حمیرانے گولڈ میڈل جبکہ رسہ کشی کے مقابلوں میں سیکنڈایئرکی طالبات نے پہلی،آرٹس کی طالبات نے دوسری اور سیکنڈایئرآرٹس کی طالبات نے تیسری پوزیشن جیت لی،جبکہ تائیکوانڈوکی کم سن کھلاڑی نے بہتر اندازمیں پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے شرکاء سے خوب دادحاصل کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشیدانورڈپٹی ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن نے کہاکہ طالبات کو نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیناضروری ہے اس سے انکے اندر کی صلا حیتوں کو نکھاراجاسکتاہے وہ آگے جاکر قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کانام روشن کرسکیں گی
انہوںنے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گرلزکالج نحقی کی طالبات انتہائی باصلاحیت ہیں انہوںنے رعنانوازکی صورت میں دکھادیاکہ ان میں ٹیلنٹ کی کمی نہین،اس کالج کی طالبہ رعنانوازنے نامساعدحالات اور سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجودباسکٹ بال،جوڈو،اتھلیٹکس،کبڈی ،نیٹ بال اور چک بال میں ایک نمایاں مقام بنایاہے اور خوشی کی بات ہے کہ وہ سری لنکامیں کھیلی جانیوالی انٹر نیشنل وویمن چک بال چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیںاورنیشنل کیمپ میں طلب کیاہے انہوںنے کہاکہ اگراس کالج کی طالبات کو بنیادی سہولیات ومواقع مہیاکئے گئے تو انشاء اللہ اسطرح کئی دوسری طالبات بھی کھیلوں کی دنیامیں بہت آگے جاسکتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی فروغ کیلئے ہر سال کھیلوں کے مقابلے تواتر کیساتھ منعقد کئے جاتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل شبانہ نورین نے کالج کی سپورٹس لیکچررسعدیہ گل کی وشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انکی وجہ سے کالج میںکھیلوں کو فروغ ملاہے اور طالبات اس مثبت سرگرمیوں کی طرف آنے لگی ہیں۔آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرشید انورنے نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات کو میڈلز پہنائے او ر ٹرافیاں دیں۔