انٹر ڈسٹرکٹ کالجز وویمن چک بال ٹورنامنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار نے جیت لیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر دسٹرکٹ وویمن چک بال ٹورنامنٹ کا انعقادکیاگیا،عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ میں فرنٹیئر کالج پشاور،گورنمنٹ گرلزڈگری سٹی گلبہار،گورنمنٹ گرلزڈگری پڑانگ چارسدہ،گورنمنٹ گرلزڈگری نحقی پشاورسمیت مختلف کالجزاورعبداوالی خان یونیورسٹی مردان کی طالبات نے بھر پورحصہ لیا،

گزشتہ روزاس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ عبدالولی خان یونیورسٹی نے گورنمنٹ گرلزڈگری نحقی اورگورنمنٹ گرلزڈگری سٹی کالج گلبہار کی طالبات نے فرنٹیئر کالج کو ہراکر فائنل کیلئے پہنچ گئی

جبکہ میچ میںگورنمنٹ گرلزکالج سٹی گلبہار نے مدمقابل عبدالولی خان یونیورسٹی کوشکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل نے پوزیشن لینے والی طالبات کومیڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں۔اس موقع پر صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالرشیدانور،ڈی ایس اوچارسدہ تحسین اللہ سمیت دیگر آفرادبھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!