نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کا بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم نے چوتھے میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان گروپ 2 میں مسلسل 3 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ نمیبیا 2 میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

error: Content is protected !!