ایک سال سے کیرم بال سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، عماد وسیم

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ کیرم بال سیکھنے کے لیے سال بھر سے محنت کر رہے ہیں۔عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کیرم بال اگر سیکھ لی جائے تو اس سے بلے باز کے لیے مشکلات پیدا کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس پر سال بھر سے کام کر رہے ہیں۔آل رانڈر نے یہ بھی کہا کہ جو ان کا ایکشن ہے اس سے کیرم بال کروانا آسان نہیں لیکن ان کی کوشش جاری ہے۔

error: Content is protected !!