سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالا بین الصوبائی بوائز اینڈگرلز ہاکی ٹورنامنٹ پنجاب نے جیت لیا،سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے فاتح ٹیم کو 50ہزار روپے ، رنراپ اور تیسری پوزیشن لینے والی ٹیموں کو 30 اور25ہزار روپے دیئے گئے،ٹورنامنٹ کا فائنل جمعة المبارک کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم کھیلا گیا، فائنل کے مہمانان خصوصی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی،سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب عدنان ارشداولکھ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید رشید چوہان نے بین الصوبائی بوائز اینڈگرلز ہاکی و ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹس میں کامیاب ہونیوالی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
بین الصوبائی بوائز اینڈگرلز ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنلز میں پنجاب کی بوائز ہاکی ٹیم نے سندھ کو 4-2 اور پنجاب کی گرلز ہاکی ٹیم نے فائنل میں خیبر پختونخوا کو 9-0 سے شکست دیدی، پنجاب کی بوائز ہاکی ٹیم کی جانب سے محمد عماد نے دو
حمزہ فیاض اوربشارت علی نے ایک، ایک گول کیا،سندھ بوائز ٹیم کی جانب سے سعد ظہیر اور عبدالوہاب نے ایک، ایک گول کیا،خیبر پختونخوا کی بوائز ہاکی ٹیم نے آزاد کشمیر کی ٹیم کو 5-0سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی،خیبر پختونخوا کی جانب سے احمد اللہ، عصمت احمد نے دو ، دو جبکہ حسن علی نے ایک گول کیا،آزاد کشمیر کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی
پنجاب کی جانب سے مہک رشید نے تین، ساریکا سرور ، سائرہ یونس نے دو، دو، ملیحہ یونس اور شارے مراد نے ایک، ایک گول کیا،سندھ کی گرلز ہاکی ٹیم نے بلوچستان کی ٹیم کو 5-0ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی،سندھ کی جانب سے دعا ،شیریں آصف، علیشا خلیل، مبشرہ فرقان، فاطمہ بختیار نے ایک ، ایک گول کیا،بلوچستان کی ٹیم چوتھے نمبر پررہی۔سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے پہلی بار فاتح ٹیم کو 50ہزار ، رنراپ اور تیسری پوزیشن لینے والی ٹیموں کو 30،25ہزار روپے دیئے گئے۔