13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کراچی یونائیٹڈ کلب نے ہماکلب کو ہرادیا

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کراچی یونائیٹڈ کلب نے ہماکلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرادیا۔ گذشتہ روزمیونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہی۔ کھیل کے 84 ویں منٹ میں کراچی یونائیٹڈ کلب کے محمد نور نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔ ہماکلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ (کل) ہفتہ کو لیگ کے مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ ہماکلب اسلام آباد سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ مسلم کلب چمن اور پاکستان نیوی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!