آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ کا ٹائٹل پی پی سی ڈولفنز نے جیت لیا

پی پی سی ڈولفز نے ایک سنسنی خیزاوراعصاب شکن معرکے کے بعد پی پی سی مارخورکوچھ وکٹوںسے شکست دیکرآر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ کا ٹائٹل تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ارشدیوسفزئی مین آف دی میچ قرارپائے۔پشاور پریس کلب کے صدرایم ریاض جواس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر پشاور پریس کلب کے نائب صدرنادر خواجہ ،عمران یوسفزئی اور عابد خان بھی موجود تھے۔ تاریخی اسلامیہ کالج کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے فائنل میںڈولفنز نے ٹاس جیت کر پیم پی سی مارخور کو بیٹنگ کی دعوت دی مقررہ دس اوور میں مارخور نے 116رنز کا مجوعہ سکور بورڈ پر سجایا۔

کامران نے بہتیرین بلے بازی کی اور 52رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں دو چوکے اور پانچ فلک بوس چھکے شامل تھے۔شاہ فیصل نے 24اور قاری ضیا نے ناقابل تسخیر 8رنز بنائے۔رضوان اچھی بولنگ کی اور 24رنز دیکر دو وکٹ حاصل کی۔قاری گل رحمان اور ارشاد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔جواب میں ارشد یوسفزئی کی جارحانہ اور ناقابل تسخیر اننگز نے پی پی سی ڈولفنز کو چھ وکٹ سے کامیابی دلادی۔ارشد یوسفزئی نے 65 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔جس میں تین چوکے اور سات چھکے شامل تھے۔ اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ان کے علاوہ رضوان اور یاسر نے 16,16رنز بنائے۔فرید نے اچھی بولنگ کی اور دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بلال اور قاری ضیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔فائنل کو شکیل الرحمان اور وحید اللہ نے سپر وائز کیا۔

تعارف: newseditor