ارجنٹینا فٹبال ٹیم کو ڈسپلنری کمیٹی کی کارروائی کا سامنا

قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں فرانس کے خلاف فتح کا جشن منانے کے دوران فیفا کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میسی کی ٹیم کو فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی کی کارروائی کاسامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیفا نے ارجنٹینا کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ فرانس کے خلاف ارجنٹینا نے فائنل میں 2-4 سے کامیابی حاصل کی تھی، ورلڈکپ فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا تھا۔تاریخی فتح کے بعد بہترین گول کیپر کا گولڈن گلوو ایوارڈ جیتنے والے ارجنٹینا کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینز نے ایوارڈ کے ساتھ نامناسب اشارہ کیا تھا جب کہ فائنل تقریب کے اختتام کے بعد ڈریسنگ روم میں جشن منانے کے دوران انہوں نے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتنے والے فرینچ فٹبالر ایمباپے پر بھی طنز کیا تھا اور کہا تھا کہ ‘ ایمباپے جو مرگیا’۔

 

یہی نہیں وطن واپس پہنچنے پر ٹیم کی وکٹری پریڈ کے دوران مارٹینز کے ہاتھ میں ایک گڑیا تھی جس پر ایمباپے کے چہرے کا کٹ آئوٹ لگا تھا، اس دوران ان کے برابر میں ارجنٹینا کے کپتان میسی بھی موجود تھے جو کہ ایمباپے کے ساتھ فرنچ کلب پی ایس جی سے کھیلتے ہیں، اس عمل پر بھی فٹبال کے حلقوں میں مارٹینز کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ایک بیان میں فیفا کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی نے ورلڈکپ فائنل میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے رویے اور برتائو سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ فائنل میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈکپ جیتنیکا اعزاز حاصل کیا تھا۔

error: Content is protected !!