پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام شہیدسید فواد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میںاشم خیل فٹبال نے کے ایم کے فٹبال کلب کو پنلٹی شوٹ کے ذریعے تین ایک سے شکست دیدی دوسرے میچ میں شیخ ایف سی نے اباسین ایف سی کی ٹیم کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی شیخ ایف سی کی ٹیم نے پینلٹی شوٹس کے ذریعے تین کے مقابلے میں چار گول کرکے مقابلہ جیت لیا
شیخ کلے مردان گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے اس میچ کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی دوسرے میچ میں دونو ں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا
تاہم مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول کرنہیں سکی بعد ازاں پینلٹی ککس پر شیخ ایف س کی ٹیم نے تین چار سے یہ مقابلہ جیت لیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے یونین کونسل سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹورنامنٹ کے سپانسرشپ کو بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس ڈا ئریکٹریٹ وزیراعظم کے وژن کے مطابق یو سی لیول پر کھیلوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہے
جس کا ثبوت شہید فواد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ہے ان کے مطابق ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں اکیس سے زائد ٹیموں نے اپنی رجسٹریشن کی ہے جس سے اس علاقے میں فٹ بال کی شائقین کا اندازہ بھی ہوتا ہے ان کے مطابق مقامی افراد نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کو بھی سراہا ہے.