حسن علی کی دیکھ بھال پی سی بی کی ذمہ داری ہے:وسیم خان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے قومی فاسٹ باؤلر حسن علی کو اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی2017کی فتح کے ہیرو ہیں لہٰذا مشکل وقت میں ان کی دیکھ بھال پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ اپنی فٹنس اور صحت کی جانب متوجہ رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حسن علی ایک نوجوان اور توانائی سے بھرپور کرکٹر ہیں جن میں ابھی کافی کرکٹ باقی ہے لہٰذا ان کے مداحوں کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی خواہش ہے کہ وہ مکمل فٹنس کے ساتھ قومی ٹیم کیلئے معمول کے مطابق خدمات کی انجام دہی کر سکیں اور اس وقت تک پی سی بی ویلفیئر فنڈ سے ان کی مالی معاونت کی جاتی رہے گی جس کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے۔

error: Content is protected !!