قومی انڈر-15 فٹ سال ٹیم عالمی انڈر-15 فٹ سال کپ میں شرکت کرے گی۔گذشتہ روز بحریہ ٹاؤن ٹاؤن کے کنٹری ہیڈ شاہد محمود قریشی نے بتایا کہ عالمی انڈر-15 فٹ سال کپ آئندہ ہفتے پیرا گوئے میں شروع ہو گا اور ٹورنامنٹ میں 12 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں برازیل، کاتالونا، میکسیکو، کینیڈا، کولمبیا، ارجنٹائن، بولیویا، پاکستان، پیراگوئے، یوراگوئے، ایکواڈور اور ای ای یویو شامل ہیں
انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور بحریہ ٹاون ملک میں نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچائو کے لئے کھیلوں کو فروغ دے رہی ہے اور اس قومی ٹیم کو بحریہ ٹاؤن سپانسر کر رہا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ قومی ٹیم پہلی بار عالمی کپ میں شرکت کررہی ہے اور ہمارے دعائیں ان کے ساتھ ہیں کہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان لوٹیں۔ کامیابی کے بعد بھی کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ شاہد محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر اور مخیر حضرات کو بھی کھیلوں کی ترقی کے لئے اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے آگے آنا چاہئے تاکہ کھیلوں کو فروغ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن ملک میں ہمیشہ کھیلوں اور تفریحی سرگرمیاں پر توجہ دے رہا ہے اور آئندہ بھی دیتا رہےگا۔