کراٹے کوچ شاہ فیصل نے ورلڈ کوالیفائیڈ کراٹے کوچ امتحان پاس کرلیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اور قومی کراٹے کوچ شاہ فیصل نے پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں ورلڈ کوالیفائیڈ کراٹے کوچ کا امتحان پاس کر لیا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ خاص طور پر خیبرپختونخوا کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے’شاہ فیصل نے اس سے قبل قومی مختلف کورسز میں کامیابی حاصل کی اس کے بعد انہوں نے اب ورلڈ کوالیفائیڈ کراٹے کوچ کا امتحان پاس کرکے پاکستان میں پہلا کوچ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ِ ِ، ورلڈ کراٹے فیڈریشن کی جانب سے شاہ فیصل کو فیڈریشن کی طرف سے پانچ سال کا لائسنس اور کارڈ جاری کردیاگیا ،سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک اور ڈپٹی کمشنر سوات سابق ڈی جی سپورٹس جنید خان نے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا اور محکمہ سپورٹس کیلئے اعزا ز کی بات ہے امید ہے کہ وہ اسی طرح اپنی محنت جاری رکھتے ہوئے اپنے صوبے اور ملک کانام مستقبل میں روشن کریں گے

،واضح رہے کہ وہ اس سے قبل پشاور سپورٹس کمپلیکس بھی تعینات رہے ‘کراٹے کے پانچ مرتبہ قومی چیمپئن رہے ‘ایشین کوالیفائیڈ کراٹے کوچ رہے’8 سال 65 کے جی کی کلاس میں ناقابل شکست رہے نوسال تک صوبائی ٹیم کے کپتان رہے وہ اس سے قبل بھی کئی عہدوں پر تعینات رہے اور کھیلوں کے فروغ و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرچکے ہیں’وہ پشاور میں ہونیوالے انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں کے فوکل پرسن رہے ‘انوکی نے پشاور یں دیگر پہلوانوں کیساتھ اپنے فن کامظاہرہ کیا تھا’وہ قائداعظم گیمز’انٹرپراونشل گیمز اور نیشنل گیمز پشاور میں بھی فوکل پرسن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے یں اور انڈر23 گیمز کے آرگنائزنگ سیکرٹری بھی رہے ہیں مستقبل میںبھی ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

تعارف: newseditor