اچھے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا ؛ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہوگی،

اب سفارش نہیں چلے گی، کنٹریکٹ کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اسلام ابادکے مقامی ہوٹل میں ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی ملاقات ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فردا فردا ہر کھلاڑی کی نشت پر گئے اور کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنقید نہیں کرنا چاہتا ، ہم سب کا مشن صرف جیتنا ہے، سیاست کو ختم اور گیارہ کھلاڑیوں کو اکٹھا کرنا ہے،

فائٹ کریں میچ ہار بھی جائیں تو کوئی غم نہیں۔ ہم جیت سکتے ہیں اور جیت اس وقت ممکن ہے جب سب اکٹھے ہوں۔ اب فلاں کا بندہ یا فلاں کی مرضی نہیں چلے گی۔

اچھے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہمارے سٹارز ہیں۔  پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کھلاڑی پہلے پاکستان کو ترجیح دیں۔ آمدن دوسری ترجیح ہونی چاہیے ۔کرکٹ بورڈ کے پاس جتنے پیسے ہیں کھلاڑیوں پر لگائے جائیں گے۔ سیاست کو ختم کرنا ہے اور 11 کھلاڑیوں کو اکٹھا کرنا ہے ۔

نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آرہی ہے، ہم نے انگلینڈ، آئر لینڈ اورامریکہ جانا ہے۔ ٹریننگ کے لئے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25سے 8 تک کاکول میں کیمپ لگے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آ رہی ہے، پاکستان نے انگلینڈ اور امریکہ جانا ہے، کرکٹ اکیڈمیز کو بہتر اور سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کیا جائے گا،

بہترین دستیاب افراد کو کوچنگ میں تعینات کیا جائے گا، لاہور اور کراچی میں سٹیڈیمز کے قریب فائیو سٹار ہوٹل کے حوالے سے تیاری کی جاری ہے۔
چیف سلیکٹر وہاب ریاض۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پی سی بی کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

error: Content is protected !!