خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کاقومی وصوبائی مقابلوں کے شیڈول کا اعلان

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن نے صوبائی دارالحکومت پشاورمیںسمرٹریننگ وکوچنگ کیمپ اورقومی صوبائی مقابلوں کے شیڈول کابھی اعلان کردیاہے کے پی سوئمنگ ایسوسی ایشن کااجلاس گذشتہ روز زیرصدارت محمدآصف اوکرزئی منعقد ہواجس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ کل دوجون سے عادل خان سوئمنگ پول میں دوماہ تک بچوں کی تربیت کے لیے کوچنگ وٹریننگ سمرکیمپ لگایاجائے گا جس میں آٹھ سال سے لیکر 14سال کے بچے حصہ لے سکتے ہیں خواہشمند بچے آج یکم جون اپنی رجسٹریشن شام سے شروع ہوگی تربیتی کیمپ مکمل طورپرفری ہوگا اوریہ کیمپ دوماہ تک جاری رہے گابچے اپنے ساتھ فارم ب اوردوعدد تصاویر ضرورلائیںاجلاس میں سمرٹرینگ وکوچنگ کیمپ کے لیے شاہ ریاض بخاری کوکیمپ کمانڈنٹ مقررکیاگیا جبکہ کوچنگ کے فرائض سلیم اختر،جاوید خان مروت،تحسین اللہ،سعیدخان اورارشدسرانجام دینگے۔

 

اجلاس میںڈسٹرکٹ سوئمنگ چیمپین شپ اوریوم آزادی کے پرمسرت موقع پرسوئمنگ گالا کرانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔اجلا س میں سوئمنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات کرانے کااعلان کیاگیااوراصولی طورپرنئے صدرکے لیے مختیاراحمد کوصدربنانے پراتفاق کیاگیامحمدآصف اورکزئی نے اجلاس کوبتایاکہ مختیاراحمدگریڈ بیس میں ڈی جی پراسکیویشن ہے باقی کابینہ ممبران کاانتخاب الیکشن کے ذریعے ہوگااجلاس میںپاکستان سپورٹس بورڈ کے مطالبہ کیاگیاکہ کے پی کے باصلاحیت سوئمرز کے ساتھ نا انصافی کاسلسلہ بندکیاجائے اورہمارے کھلاڑی محمداحمد دورانی کاحق نہ ماراجائے انہوںنے بتایاکہ محمداحمد دورانی پچھلے ایک سال نیشنل جونیئر سوئمنگ چیمپیئن شپ لاہور میں چارگولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوردیئے تھے تاہم ان کوابھی تک قومی سوئمنگ ٹیم میںشامل نہیں کیاگیاہے ان کوجلدا زجلد قومی سوئمنگ ٹیم میںشامل کیاجائیااجلا س میںٹیکنکل آفیشنلز ٹرینیگ کورس اسدخان کی زیرنگرانی کرانے کابھی فیصلہ کیاانہوںنے سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے سردیوں کے موسم میںگرم پانی کے لیے گیزرلگانے کابھی مطالبہ کیا

error: Content is protected !!