خاتون ہونے کی سزا ‘ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی گریڈ انیس کی ڈائریکٹر کی ترقی کیلئے فائل پی ایس بی کو ابھی تک نہیں بھجوائی گئی

سپورٹس ڈائریکٹریٹ خبیر پختونخواہ کی سب سے پرانی گریڈ انیس کی خاتون ڈائریکٹر رشیدہ غزنوی کی گریڈ بیس میں ترقی کا عمل رکوا دیا گیا ہے اور دو مرتبہ پراونشل سلیکشن بورڈ کو نام بھجوانے کے فائل ڈیپارٹمنٹ سے ہی اوپر نہیں گئی اور پی ایس بی کو نہیں بھجوائی گئی ذرائع کے مطابق 1996 میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں آنیوالی رشیدہ غزنوی کو گریڈ اٹھارہ میں 2005 میں پروموشن ہوئی جبکہ اس خاتون نے سال 2016 اور سال 2017 میں بطور ایکٹنگ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے عہدے پر بھی کام کیا ہے سال 2018 میں انیسویں گریڈ میں پہنچی اورا س خاتون نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑا کردار ادا کیا ‘ انڈر 23 گیمز سمیت کیش پرائزز اور سالانہ سکالرشپ کا اجراء بھی انہی کی کاوشوں سے ہوا ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل پراونشل سلیکشن بورڈ میں ترقی کیلئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تین افسران کے نام بھجوا دئیے گئے تھے

تاہم دو افسران کی ترقی تو ہوگئی ہم خاتون ڈائریکٹر کی غیر موجودگی میں اعتراضات کرکے فائل کو دفتر میں لٹکا دیا گیا جس کی وجہ سے خاتون ڈائریکٹر نے سپورٹس سیکرٹری کو دوبارہ سلیکشن بورڈ کیلئے اپیل کردی تاہم ابھی تک گریڈ بیس میں ترقی کیلئے خاتون ڈائریکٹر کے فائل کو پراونشل سلیکشن بورڈ کیلئے نہیں بھجوایا گیا تاہم ان کے جونیئر متعدد افراد گریڈ اٹھارہ سے گریڈ 19 میں چلے گئے ہیں جبکہ متعدد جونیئر اہلکاروں کی فائلیں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے پراونشل سلیکشن بورڈ کو بھجوا دی گئی ہیں جس کی وجہ سے خاتون نے اپنی ترقی رکوانے کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وکلاء سے رابطے بھی شروع کئے ہیں کیونکہ انہیں یہ باور کرایا گیا ہے کہ خاتون ہونے کی بناء پر انکی ترقی میں رکائوٹیں ڈالی جارہی ہیں

error: Content is protected !!